پاکستانتازہ ترین

انٹرنیٹ چلے یا بند ہوجائے الیکشن منیجمنٹ سسٹم چلتا رہے گا: الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کے حکام کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ چلے یا بند ہو جائے لیکن الیکشن منیجمنٹ سسٹم چلتا رہے گا

الیکشن کمیشن حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی اور دیگر وجوہات پر بعض جگہ نتیجے میں تاخیر ہوسکتی ہے مگر ردوبدل نہیں ہوسکتی۔

حکام کا کہنا تھا کہ ملک بھر سے آر او کی لائیو لوکیشن کی مانیٹرنگ جاری ہے، پریزائیڈنگ افسر موبائل فون پر ای ایم ایس استعمال کریں گے۔

بریفنگ کے دوران الیکشن کمیشن حکام نے بتایا کہ پریزائیڈنگ افسران فارم 45 بننے کے بعد پولنگ اسٹیشن کے باہر چپساں کرکے اسکی تصویر کھینچ کر آر اوز کو بھیجیں گے۔

حکام کا کہنا تھا کہ وہ تصویر موبائل کے اندر لاک ہوگی جس پر ٹائم اور لوکیشن ہوگی، انٹرنیٹ نہ ہوا تو پریزائیڈنگ افسران فارم 45 ذاتی حیثیت میں آر او آفس جمع کرائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker