Khyber Pakhtunkhwa

شمالی وزیرستان: شادی کی تقریب میں جاتی وین کو حادثہ، 14 افراد زخمی

شمالی وزیرستان میں مسافر وین الٹنے سے 14 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق یہ حادثہ شمالی وزیرستان کی تحصیل غلام خان میں پیش آیا جہاں تیز رفتار مسافر وین کے الٹنے سے 14 افراد زخمی ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ حادثے کا شکار ہونے والے افراد شادی کی تقریب میں جارہے تھے کہ ان کی وین حادثے کا شکار ہوگئی۔

پولیس کا بتانا ہے کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کارروائیاں شروع کردی گئیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker