موسم

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسلادھار بارشیں، برساتی نالوں میں سیلابی صورتحال

شمال مشرقی بلوچستان میں موسلادھار  بارشوں  کے باعث ندی نالوں اور نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال ہے۔

شدید بارشوں سے کوہ سلیمان رینج اور مشرقی بالائی علاقوں کے برساتی نالوں میں سیلابی صورتحال کا سامنا ہے جبکہ بلوچستان کو پنجاب اور خیبرپختونخوا سے ملانے والی شاہراہیں مختلف مقامات سے متاثر ہیں، ہرنائی، دکی، موسیٰ خیل اور کوہلو کو ملانے والی شاہراہیں سیلابی ریلوں سے متاثر  ہیں۔

ادھر لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، کمالیہ میں بارشوں کے باعث دریائے راوی میں جھلا رسگھلا پر زمینی کٹاؤ سے سینکڑوں ایکڑ اراضی دریا برد ہوگئی جبکہ مکئی، چاول اور سبزیوں کی فصلیں پانی میں ڈوب گئیں۔

اس کے علاوہ محکمہ موسمیات کی جانب جنوبی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان ،کشمیر اور خیبر پختونخواہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور شدید حبس برقرار رہنے کا امکان ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker