بزنس

مالی سال 2025 میں سرکاری اداروں کے نقصانات میں 300 فیصد کا بڑا اضافہ

اسلام آباد: مالی سال 2025 میں سرکاری اداروں کے نقصانات میں 300 فیصد کا بڑا اضافہ ہوا۔

مالی سال 25-2024کے دوران بھاری خسارے میں چلنے والے سرکاری اداروں کو 123 ارب روپے کا نقصان اٹھانا پڑا جب کہ گزشتہ مالی سال 24-2023 میں یہ خسارہ 30 اعشاریہ 6 ارب روپے تھا۔

رپورٹ کے مطابق مالی سال 2025 میں سرکاری اداروں کے نقصانات میں 300 فیصد کا بڑا اضافہ ہوا ، خسارے کے لحاظ سے این ایچ اے 153ارب روپے کے ساتھ سرفہرست ہے۔

اس کے علاوہ کوئٹہ الیکٹرک کو 58 اعشاریہ 1 ، سکھر الیکٹرک کو 29 اعشاریہ 6 ، پاکستان ریلوے کو 26 اعشاریہ 5، پشاور الیکٹرک کو 19 اعشاریہ 7 جب کہ پاکستان اسٹیل ملز کو 15 اعشاریہ 6 ارب روپے کا نقصان ہوا۔

مالی سال 2025 کی پہلے نصف میں بڑے خسارے والے سرکاری اداروں نے مجموعی طور پر 343ارب روپے کے نقصان کی اطلاع دی ہے تاہم گزشتہ سال کے مقابلے میں خسارے میں 2 فیصد بہتری ہوئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker