Punjabتازہ ترین

دو ہزار ایگریکلچرگریجویٹ انٹرنز کو ماہانہ 60 ہزار روپے وظیفہ ملے گا، مریم نواز کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایگری کلچر گریجویٹس کے لیے انٹرن شپ پروگرام کے دوسرے مرحلے کے آغاز کا اعلان کر دیا ہے۔

اس پروگرام کے تحت صوبے بھر سے 2 ہزار ایگری کلچر گریجویٹس کو شامل کیا جائے گا جنہیں ہر ماہ 60 ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے بتایا کہ ایگری کلچر انٹرن شپ پروگرام  کے لیے ہر ضلع میں کوٹہ مقرر کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں کسان کارڈ پروگرام نے کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کردیے، کاشت کاروں کو ایک ہی چھت تلے تمام سہولتیں دے رہے ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ گرین ٹریکٹر اسکیم اور ٹیوب ویل سولرائزیشن پروگرام بھی کامیابی سے جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker