Punjab

لاہور اسموگ: موٹربائیک پر سفر کرنیوالوں کیلئے ماسک کا استعمال لازمی قرار

لاہور: پنجاب حکومت نے فضائی آلودگی کے پیش نظر موٹر بائیک پر سفر کرنے والوں کے لیے ماسک کا استعمال لازمی قرار دے دیا۔

پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ دہلی، چندی گڑھ، گرداسپور، لدھیانہ اور پٹیالہ سے ہوائیں لاہور کا رخ کررہی ہیں جب کہ ملتان، بہاولپور اور بہاولنگر کو بھی بھارت سے آنے والی فضائی آلودگی متاثر کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تعمیراتی مقامات، سامان لانے والی گاڑیوں کو ڈھانپنے کی ہدایت دی گئی ہیں جب کہ موٹر بائیک پر سفرکرنے والوں کے لیے ماسک کا استعمال لازمی ہے، اس کے علاوہ گاڑیوں کے شیشے اوپر رکھیں، گھروں کے دروازے اور کھڑکیاں بھی بند رکھیں۔

سینئر وزیر نے کہا کہ دوپہر ایک سے 5 بجے کے درمیان ہوا میں معمولی بہتری متوقع ہے جب کہ دوپہر میں آسمان صاف لیکن ہلکی دھند رہے گی۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ لاہور سمیت دیگر شہروں میں پانی کے چھڑکاؤ اور اینٹی اسموگ گنز کا استعمال جاری ہے، ا‎سموگ سے بچاؤ اور کمی کے لیے ہر شہری کا کردار بڑی تبدیلی اور کامیابی کی وجہ بنتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker