Sind

حیدرآباد: کدال کے وار سے شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل، خاتون کے رشتے داروں نے شوہر کو مارڈالا

صوبہ سندھ کے شہر حیدرآباد میں سفاک   شوہر نے کدال کا  وار کرکے بیوی کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق  افسوسناک واقعہ حیدرآباد کے گاؤں خداڈنو پنھور میں   پیش آیا جس دوران  شوہر نے کدال کے وار کرکے بیوی کو قتل کردیا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ واقعے کے بعد خاتون کے رشتے داروں نے اس کے شوہر کو بھی قتل کردیا۔

 

پولیس کے مطابق قتل کی اصل وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے، معاملے کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

پولیس نے  مرد اور خاتون کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال منتقل  کر دی  ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker