انٹرنیشنل

یو اے ای میں 18 سال کی عمر قانونی بلوغت قرار، نوجوان سرپرست کی اجازت کے بغیر مالی فیصلے کر سکیں گے

ابوظبی : متحدہ عرب امارات میں نیا سول قانون نافذ ہوگیا جس کے بعد نوجوان سرپرست کی اجازت کے بغیر مالی ،قانونی فیصلے کر سکیں گے۔

متحدہ عرب امارات میں 18 سال کی عمر قانونی بلوغت قرار دے دی گئی ہے۔

حکام کے مطابق 18 سال کے نوجوان سرپرست کی اجازت کے بغیر مالی ،قانونی فیصلے کر سکیں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ 18 سال کے افراد معاہدے کرنے، قرض لینے اور جائیداد خریدنے کے مجاز ہوں گے جبکہ 15 سال کے افراد عدالتی اجازت سے اپنے اثاثے خود سنبھال سکیں گے۔

اماراتی حکام کے مطابق نوجوانوں کو کاروبار رجسٹر کرنے کی اجازت بھی ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker