پاکستان

کراچی: عائشہ منزل پر بس کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے خاتون جاں بحق، مشتعل مظاہرین نے بس نذر آتش کردی

کراچی: عائشہ منزل پر بس کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے خاتون جاں بحق، مشتعل مظاہرین نے بس نذر آتش کردی
کراچی: گزشتہ رات سے اب تک مختلف ٹریفک حادثات میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق عائشہ منزل پر مسافربس نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار خاتون جاں بحق ہوگئیں جبکہ ان کے شوہر زخمی ہوئے۔
حادثے کے بعد بس ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جبکہ مشتعل افراد نے مسافر بس کو آگ لگادی۔
پولیس کے مطابق شیرشاہ گلبائی جاتے ہوئے 2 ٹریلرز میں ٹکر سے 2 افراد زخمی ہوئے۔
پولیس حکام کا بتانا ہے کہ ہاکس بے مشرف کالونی میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے رکشہ الٹ گیا، رکشہ الٹنے سے 4 افراد زخمی ہوئے جنہیں سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker