پاکستانتازہ ترین

وزیراعظم نےکابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا، آئینی ترامیم کے مسودےکی منظوری کا امکان

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں آئینی ترامیم کے مسودےکی منظوری دی جائے گی۔

دوسری جانب آئینی ترامیم کی بازگشت میں قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس اتوار تک ملتوی کردیے گئے۔ قومی اسمبلی کا اجلاس اتوار دن ساڑھے گیارہ اور سینیٹ اجلاس شام 4 بجے ہوگا۔

ذرائع کے مطابق آئینی ترمیم کا معاملہ خصوصی پارلیمانی کمیٹی میں جانے کا امکان ہے۔ پارلیمانی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی کی بنائی گئی خصوصی کمیٹی میں سینیٹ ارکان کو شامل کرنےکا بھی امکان ہے۔

اس حوالے سے چیئرمین سینیٹ نے اپوزیشن لیڈر سے نام مانگ لیے ہیں۔

سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پارلیمانی کمیٹی میں آئینی ترامیم پرکافی باتیں شیئر کی جاچکی ہیں، میثاق جمہوریت کے18 سال بعدآئینی عدالت بنا رہے ہیں تو کیا برا ہے۔

دوران خطاب اسحاق ڈار نے آئین کے آرٹیکل 63 اے کی وضاحت کے لیے آئینی ترمیم کا بھی عندیہ دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker