Khyber Pakhtunkhwa

ٹانک : مسلح افراد کا گھر پر حملہ، دو بھائیوں سمیت تین افراد جاں بحق

خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک کے علاقے ملازئی میں بدھ کی صبح مسلح افراد نے ایک گھر پر حملہ کر کے تین افراد کو قتل کر دیا، جن میں دو سگے بھائی بھی شامل تھے، پولیس کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔

ضلع پولیس افسر ٹانک کے پبلک ریلیشنز آفیسر احمد خان کے مطابق مسلح افراد نے ملازئی گاؤں میں ایک گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

ایف آئی آر مقتولین کے والد کی مدعیت میں درج کی گئی ہے، جس کے مطابق وہ اپنے گھر میں سو رہے تھے جب انہوں نے فائرنگ کی آواز سنی، باہر نکل کر دیکھا تو 6 افراد ان کے بیٹوں پر فائرنگ کر رہے تھے، جو بعد میں فرار ہو گئے، جب وہ مہمان خانے میں پہنچے تو تینوں افراد جان کی بازی ہار چکے تھے۔

پولیس نے مقدمہ پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 148، 149، 302 اور 324 کے تحت درج کیا ہے اور6 نامزد افراد کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے، لاشوں کو ضلعی اسپتال ٹانک منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں طبی اور قانونی کارروائی جاری ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے، ان کی تلاش جاری ہے، اس واقعے سے قبل بھی خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں خاندانی جھگڑوں اور دشمنیوں کے باعث پرتشدد واقعات پیش آ چکے ہیں، جن میں کئی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker