سائنس اور ٹیکنالوجی

خراب موسم، اسپیس ایکس نے راکٹ کی لانچنگ منسوخ کردی

امریکی ٹیکنالوجی فرم اسپیس ایکس نے خراب موسم کی وجہ سے راکٹ لانچ منسوخ کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس نے گزشتہ روز  اپنے بڑے پروٹو ٹائپ اسٹارشپ راکٹ کی لانچنگ کرنا تھی لیکن خراب موسم کے باعث اس لانچنگ کو منسوخ کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ راکٹ کو اب منگل کے روز لانچ کرنے کی تیاری کی جارہی ہے۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق پروٹو ٹائپ اسٹارشپ راکٹ کی یہ دسویں آزمائشی پرواز ہوگی جب کہ اس سے قبل تمام پروازوں کو ناکامی کا سامنا رہا ہے۔

واضح رہے کہ ایلون مسک اپنے اس پروگرام کے تحت مریخ پر آبادی بسانے اور ناسا کے خلابازوں کو چاند پر واپس بھیجنے کے خواب کو پورا کرنا چاہتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker