پاکستانتازہ ترین

مریم نواز کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی فاتح ڈیف کرکٹ ٹیم سے ملاقات، 38 لاکھ روپے کا چیک پیش کیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے 19سال سے ناقابلِ شکست رہنے اور حال ہی میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے والی پاکستان ڈیف کرکٹ ٹیم نے ملاقات کی۔

وزیر اعلیٰ ہاؤس لاہور میں ہونے والی ملاقات میں مریم نواز نے ڈیف کرکٹرز کے لیے انعام کی رقم 2 لاکھ سے بڑھاکر 5 لاکھ روپے کردی اور کھلاڑیوں کو 38 لاکھ روپے کا چیک پیش کیا۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے ڈیف کرکٹرز کے لیے فوری طور پر گراؤنڈ مختص کرنے کا حکم بھی دیا اور ساتھ ہی ڈیف کھلاڑیوں کو پنجاب کے سرکاری محکموں میں نوکریوں کے لیے اقدامات کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ کرکٹرز نے بڑا کام کیا جس کی کوئی قیمت یا معاوضہ نہیں ہوسکتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker