پاکستان

جنوبی وزیرستان: وانا رستم بازار میں بارودی مواد کا دھماکا، دو پولیس اہلکار شہید

جنوبی وزیرستان کے وانا رستم بازار میں بارودی مواد کے دھماکے میں 2 پولیس اہلکار شہید اور 18 شہری زخمی ہوگئے۔

ڈی ایس پی اصغر علی شاہ کے مطابق جنوبی وزیرستان لوئر کے وانا رستم بازار میں بارودی مواد کا دھماکا ہوا۔

ڈی ایس پی نے بتایا کہ دھماکے میں 2 پولیس اہلکار شہید جبکہ 4 اہلکار زخمی ہوئے۔ بارود سپر مارکیٹ میں گیٹ کے قریب نصب تھا۔

دھماکے میں 18 شہری زخمی بھی ہوئے جن میں بچے بھی شامل ہیں ۔ڈی ایچ کیو اسپتال وانا میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker