کھیلکرکٹ

ایشیا کپ کا اختتام: قومی کرکٹرز رات گئے وطن واپس پہنچ گئے

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں  شرکت کے بعد پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی  وطن واپس پہنچ گئے۔

قومی کرکٹرز رات گئے دبئی سے غیر ملکی پرواز کے ذریعے لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیرپورٹ پہنچے۔

لاہور پہنچنے والے کھلاڑیوں میں کپتان سلمان علی آغا، فہیم اشرف، حسن علی اور سلمان مرزا شامل ہیں۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کا فائنل

واضح رہے کہ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر نویں مرتبہ ایشیا کپ جیت لیا ہے۔

 

ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پہلی بار پاک بھارت فائنل  دبئی میں کھیلا گیا، فائنل میچ میں بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

پاکستان کی پوری ٹیم 146 رنز پر آؤٹ ہوگئی  تھی، جواب میں بھارت نے ہدف آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker