
آئی سی سی کی جانب سے اگلے سال ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز ہوگیا جس کیلئے سوشل میڈیا پر پوسٹر جاری کیا گیا۔
آئی سی سی کے پوسٹر میں بھارتی ، سری لنکن، جنوبی افریقی، انگلینڈ اور آسٹریلوی کپتان کی تصویر شامل ہے۔
لیکن پاکستانی کپتان سلمان علی آغا کی تصویر پوسٹرمیں شامل نہیں کی گئی۔ آئی سی سی کے اس رویے پر پاکستانی شائقین برہم ہوگئے۔
شائقین کی جانب سے آئی سی سی پر تنقید کی گئی اور اس عمل پر حیرانگی کا اظہار کیا گیا۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ آئندہ برس فروری ،مارچ میں بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔
دنیا بھر کے کرکٹ شائقین آج سے آن لائن ٹکٹس خرید سکیں گے۔



