پاکستانتازہ ترین

طوفان کی تباہ کاری: پاکستان کی جانب سے 200 ٹن امدادی سامان بذریعہ بحری جہاز سری لنکا روانہ

طوفان کی تباہ کاری کے پیش نظرپاکستان کی جانب سے 200 ٹن امدادی سامان بذریعہ بحری جہاز سری لنکا روانہ کردیا گیا۔

این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بھارتی فضائی حدود کے استعمال پرپابندی سے امدادی سامان بذریعہ بحری جہاز روانہ کیا گیا ہے۔ بھارت کے غیرذمہ دار رویے سے پاکستان کا امدادی سامان پہنچنے میں 8 دن لگیں گے۔

اعلامیےکے مطابق امدادی سامان میں خیمے،کمبل، رضائیاں،لائف جیکٹ،کشتیاں، پانی نکالنےکے پمپس، لالٹین، چٹائیاں، مچھر دانیاں، بچوں کےلیےخشک دودھ، راشن اور ادویات شامل ہیں۔

سامان روانگی کی تقریب این ڈی ایم اےکے اسلام آباد میں قائم گودام پر منقعد ہوئی، وزیر مملکت اظہربلال کیانی، سری لنکا کے ہائی کمشنر اور وزارت خارجہ، این ڈی ایم اے اور الخدمت فاؤنڈیشن کے حکام بھی تقریب میں موجود تھے۔

اظہربلال کیانی کا کہنا تھا کہ سری لنکا کے متاثرین کی امداد کے لیے ہرممکن کوشش جاری رہےگی، این ڈی ایم اے آفات کے نتیجے میں تباہی اور منفی اثرات سے نمٹنےکے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔

سری لنکن سفیر کا کہنا تھا کہ فوری امداد کی فراہمی پرپاکستانی عوام اور حکومت کے شکرگزار ہیں۔

خیال رہے کہ سری لنکا میں گذشتہ ہفتے آنے والے سمندری طوفان دتوا سے ہلاکتوں کی تعداد 465 ہو گئی ہے۔

سری لنکن حکام کے مطابق طوفان کے بعد آنے والے سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ سے 366 افراد لاپتہ ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker