تازہ ترینبلوچستان

کوئٹہ : فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید

کوئٹہ ،جیل روڈ پر فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل قتل
کوئٹہ کے علاقے جیل روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے سے پولیس کانسٹیبل کو قتل کر دیا ۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے جیل روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے آر آر جی کے کا نسٹیبل محبوب شاہ کو قتل کر د یا اور موقع سے فرار ہو گئے واقعہ کے بعد ریسکیو اور پولیس کے عملہ نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق کانسٹیبل کی لاش کو سول ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی جاں بحق اہلکار محبوب شاہ چمن ہاوسنگ آسکیم میں یو این کے دفتر پر فرائض سر انجام دیتا تھا جب وہ ڈیوٹی ختم ہونے کے بعد واپس گھر جا رہا تھا جب اس کو نشانہ بنایا گیا مزید کارروائی متعلقہ انتظامیہ کر رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker