انٹرنیشنل

پانچ گنا کم بجلی، 4 گنا زیادہ ٹھنڈک :نئی اے سی ٹیکنالوجی آگئی

فرانس کی ایک اسٹارٹ اپ کمپنیCaeli Énergie نے ایک ایسی جدید کولنگ ٹیکنالوجی متعارف کرائی ہے جو روایتی ایئر کنڈیشنرز کے مقابلے میں نہ صرف بجلی کی کھپت میں نمایاں کمی لاتی ہے بلکہ زیادہ مؤثر ٹھنڈک بھی فراہم کرتی ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ نظام تقریباً 5 گنا کم بجلی استعمال کرتا ہے جبکہ 4 گنا زیادہ ٹھنڈک پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

یہ نئی ٹیکنالوجی ایڈیابیٹک کولنگ (Adiabatic Cooling) کے اصول پر مبنی ہے، جو ایک قدرتی طریقہ ہے۔ اس عمل میں پانی بخارات بن کر ماحولیاتی گرمی جذب کرتا ہے جس سے ہوا ٹھنڈی ہو جاتی ہے۔ تاہم Caeli کی خاص بات یہ ہے کہ اس کے سسٹم میں ہوا کا براہِ راست پانی سے رابطہ نہیں ہوتا، جس کی بدولت نمی یا ڈیمپنیس کا مسئلہ پیدا نہیں ہوتا جو عام طور پر ایئر کولرز میں دیکھا جاتا ہے۔

کمپنی کے مطابق اس سسٹم میں ہر ایک واٹ بجلی کے استعمال سے 14 واٹ کے برابر ٹھنڈک حاصل کی جا سکتی ہے، جو روایتی اے سی یونٹس سے تقریباً پانچ گنا زیادہ مؤثر کارکردگی ہے۔

Caeli Énergie کا یونٹ مکمل طور پر انڈور سسٹم ہے، یعنی اسے کسی بیرونی کمپریسر یا بلاک کی ضرورت نہیں ہوتی۔ اس میںکوئی مضر فرج گیس بھی استعمال نہیں ہوتی، جس سے ماحول پر منفی اثرات کم ہوتے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ چونکہ یہ سسٹم گرمی کو باہر خارج نہیں کرتا، اس لیے عمارتوں کے اردگرد درجہ حرارت میں بھی اضافہ نہیں ہوتا جیسا کہ عام اے سی کے استعمال سے ہوتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker