بلوچستان
محمود اچکزئی کبھی بلوچ اور پشتون کے درمیان کبھی پنجابیوں کیخلاف نفرت کی بات کرتے ہیں، سابق وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو

محمود اچکزئی کبھی بلوچ اور پشتون کے درمیان کبھی پنجابیوں کیخلاف نفرت کی بات کرتے ہیں، ضیا لانگو
خان صاحب کبھی اپنے ملک کے بارے میں مثبت بات بھی کیا کریں، کبھی آپ بلوچ اور پشتون کے درمیان نفرت کی بات کرتے ہیں، کبھی بلوچستان کے لوگوں کے دل میں پنجابیوں کیخلاف نفرت بھرتے ہیں، اب جب بلوچستان کے لوگوں نے آپ کو حالیہ الیکشن میں مسترد کیا توآپ کو نوازشریف اور پی ڈی ایم کے ذریعے جتوایا گیا ورنہ جمعیت جیت گئی تھی، اب آپ اپنی کھوئی ہوئی ساکھ کو بحال کرنے کے لیے آپ پی ٹی آئی اور عمران خان کا کندھا استعمال کر رہے ہیں، ضیا لانگو



