ضلع موسیٰ خیل کو کوہِ سلیمان ڈویژن سے نکال کر ژوب ڈویژن میں شامل کرنا موسیٰ خیل کے عوام کے مفاد میں ایک مثبت اور دور رس فیصلہ ہے، موسیٰ خیل قومی جرگہ کے سربراہ سردار عالمگیر خان جعفر

ضلع موسیٰ خیل کو کوہِ سلیمان ڈویژن سے نکال کر ژوب ڈویژن میں شامل کرنا موسیٰ خیل کے عوام کے مفاد میں ایک مثبت اور دور رس فیصلہ ہے۔ اس اقدام سے نہ صرف انتظامی سہولت میں بہتری آئے گی بلکہ سیاسی نمائندگی کے نئے امکانات بھی روشن ہوئے ہیں۔
موسیٰ خیل قومی جرگہ کے سربراہ سردار عالمگیر خان جعفر ضلع موسیٰ خیل واحد شخصیت ہیں جنہوں نے مسلسل حکومتی اعلیٰ حکام سے رابطے کر کے موسیٰ خیل کو کوہِ سلیمان ڈویژن میں شامل نہ کرنے کی کوششیں کیں، جو بلاشبہ قابلِ تحسین ہیں۔ ان کی جدوجہد کے نتیجے میں بارکھان کے ساتھ موسیٰ خیل کو ایک ہی حلقہ بنانے والے قوم دشمن عناصر کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
ژوب ڈویژن کے ساتھ شمولیت کے بعد اب موسیٰ خیل کے لیے ایک الگ انتخابی حلقہ قائم ہونے کے امکانات واضح ہو گئے ہیں،
ضلع موسیٰ خیل کو کوہِ سلیمان ڈویژن سے نکال کر ژوب ڈویژن میں شامل کرنا موسیٰ خیل کے عوام کے مفاد میں ایک مثبت اور دور رس فیصلہ ہے، موسیٰ خیل قومی جرگہ کے سربراہ سردار عالمگیر خان جعفر