
کوئٹہ میں کسٹمز نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے قلعہ عبداللہ میں موبائل اسکواڈ کے ذریعے چھاپہ مارا اور 110 کلو سے زائد منشیات برآمد کر لیں۔ ضبط شدہ منشیات میں 18 کلو کرسٹل آئس اور 92 کلو ہیروئن شامل ہے۔ اس کارروائی کے بعد کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹینسز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
دوسری کارروائی فیلڈ انفورسمنٹ یونٹ نے کسٹمز، آئی بی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مشترکہ طور پر کی۔ اس دوران 69 کلو سے زائد کرسٹل آئس اور 345 کلو خام مال قبضے میں لیا گیا، جس کی مالیت تقریباً 4.37 ارب روپے بتائی گئی ہے۔
دونوں کارروائیوں میں مجموعی طور پر 6.37 ارب اور 4.37 ارب روپے مالیت کی منشیات برآمد کی گئیں۔ حکام کے مطابق مجموعی مالیت 10 ارب روپے سے زائد بنتی ہے، جبکہ مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات جاری



