بلوچستان

ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کوئٹہ کی بڑی کارروائیاں

ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کوئٹہ کی بڑی کارروائیاں
🔶 ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کوئٹہ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر بارڈر پار کرنے میں ملوث 11 افغان شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں عزیز اللہ، سید آغا، سید رحمان، اختر، موسیٰ، گل اور نصیب اللہ شامل ہیں۔ ملزمان غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہوئے تھے اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایجنٹوں سے رابطے میں تھے۔
🔶 تفتیش کے مطابق گرفتار ملزمان غیر قانونی طور پر پاکستان سے ایران جانے کی کوشش کر رہے تھے۔ ایف آئی اے نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے باقاعدہ تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔
🔶 ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker