بلوچستان

واشک میں دو تیل بردار گاڑیوں میں تصادم: 4 افراد جاں بحق

ضلع واشک میں دو تیل بردار گاڑیوں میں تصادم: 4 افراد جاں بحق
🔶 ضلع واشک کے علاقے ناگ کے قریب سی پیک روڈ پر دو ایرانی زمیاد تیل بردار گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ تصادم کے بعد آگ بھڑک اٹھی اور دونوں گاڑیاں جل گئیں۔
🔶 حادثے میں گاڑیوں میں سوار چار افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق دو افراد کا تعلق ضلع پنجگور سے ہے جبکہ دو کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی۔
🔶 لاشیں سول ہسپتال ناگ منتقل کر دی گئی ہیں اور ضلعی انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
🔶 انتظامیہ کی جانب سے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ لاپتہ افراد سے متعلق کسی بھی قسم کی معلومات ہونے پر فوری طور پر ہسپتال یا مقامی انتظامیہ سے رابطہ کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker