بلوچستان
سوراب کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ روڈ کے کنارے زور دار دھماکہ۔

سوراب کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ روڈ کے کنارے پر آج صبح زور دار دھماکہ ہوا ۔۔۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی دھماکے کے فوری بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ کارروائی شروع کر دی ہے جبکہ شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں حکام کی جانب سے دھماکے کی نوعیت اور وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی جس سے قریبی علاقوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا واقعے کے بعد قومی شاہراہ پر ٹریفک کی آمد و رفت بھی کچھ وقت کے لیے متاثر رہی سیکیورٹی ادارے مختلف پہلوؤں سے واقعے کا جائزہ لے رہے ہیں جبکہ علاقے میں نگرانی مزید سخت کر دی گئی ہے۔



