بلوچستان

سمندری حیات کے تحفظ میں اہم پیش رفت، استولا آئی لینڈ پر ٹرٹل ہیچری دوبارہ فعال

بلوچستان میں پسنی کے قریب استولا آئی لینڈ پر سمندری حیات کے تحفظ کےلیے پاکستان کوسٹ گارڈز نے ٹرٹل ہیچری کو دوبارہ فعال کر دیا ہے۔

استولا آئی لینڈ پر ٹرٹل ہیچری کو دوبارہ فعال کرنے کا مقصد نایاب سمندری کچھوؤں کی نسل کو بچانا اور ان کے انڈوں کی حفاظت کرنا ہے، جس کیلئے جزیدے پر خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

یہ اقدام نہ صرف ماحولیات کے تحفظ کے لیے اہم ہے بلکہ خطے میں حیاتیاتی تنوع کو برقرار رکھنے میں بھی مددگار ثابت ہوگا، کوسٹ گارڈز کی جانب سے ساحلی سیکیورٹی کے ساتھ ساتھ سمندری حیات کے تحفظ کو بھی ترجیح دی جا رہی ہے۔ اس منصوبے کے دوبارہ فعال ہونے سے کچھوؤں کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker