بلوچستان

ملک بھر میں گرمی کی شدت برقرار، سبی میں محسوس ہونے والا درجہ حرارت 68 ڈگری تک پہنچ گیا

ملک کے مختلف شہروں میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے، جبکہ محسوس کیے جانے والے درجہ حرارت (فیل لائک ٹیمپریچر) میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سبی میں سب سے زیادہ 68 ڈگری سینٹی گریڈ فیل لائک درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا، جبکہ سکھر میں 55 اور سرگودھا میں 51 ڈگری سینٹی گریڈ محسوس کیا گیا۔

اعداد و شمار کے مطابق لاہور میں فیل لائک درجہ حرارت 51 ڈگری، بہاولپور میں 49 ڈگری، حیدرآباد میں 48 ڈگری، فیصل آباد اور ملتان میں 48، 48 ڈگری جبکہ کراچی میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اسی طرح ڈی آئی خان میں محسوس ہونے والا درجہ حرارت 47 ڈگری، بھکر میں 46 ڈگری اور سیالکوٹ میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور میں فیل لائک درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ شہریوں کو شدید گرمی کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے، غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کرنے اور پانی کا زیادہ استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker