بلوچستان

شفیق مینگل پر حملہ ان محب وطن شہریوں پر حملہ ہے جو دہشت گردی کے سامنے جھکنے سے انکار کرتے ہیں، بلاول بھٹو

میڈیا سیل بلاول ہاس سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق، پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ میر شفیق الرحمان مینگل پر حملہ محض ایک فرد پر حملہ نہیں، بلکہ ان تمام جمہوری آوازوں اور محبِ وطن شہریوں کو نشانہ بنانے کی مذموم کوشش ہے جو دہشت گردی کے سامنے جھکنے سے انکار کرتے ہیں۔ انہوں نے میر شفیق الرحمان مینگل اور ان کے اہلِ خانہ سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردی کے سامنے ان کی مثالی جرات، بہادری اور ثابت قدمی کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے متعلقہ حکام پر زور دیا کہ حملے میں ملوث دہشت گردوں، ان کے سہولت کاروں اور تمام ذمہ دار عناصر کو فوری طور پر قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ انہوں نے زور دیا کہ پاکستان کے دشمنوں کے لیے نہ کوئی رعایت ہو سکتی ہے اور نہ ہی کوئی محفوظ پناہ گاہ۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پیپلز پارٹی امن، جمہوریت اور وفاق کے دفاع میں کھڑے ہر فرد کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ تشدد اور نفرت کی قوتیں بالآخر پاکستانی قوم کے اتحاد، غیر متزلزل عزم اور حب الوطنی کے سامنے شکست سے ہمکنار ہوں گی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker