بلوچستان
دکی : کوئلہ کان کے اندر گیس بھرنے سے تین کان کن جاں بحق

دکی میں کوئلہ کان کے اندر گیس بھرنے سے تین کان کن جاں بحق
دکی مقامی کوئلہ کان کے معراج کول ایریا میں کان کے اندر گیس بھر جانے کے باعث تین کان کن جاں بحق ہوگئے حادثے کے بعد جاں بحق کان کنوں کی لاشیں نکال کر سول اسپتال دکی منتقل کر دی گئیں
جاں بحق کان کنوں کی شناخت عیسیٰ خان ولد پائے محمد قوم بارکزئی ساکن افغانستان سراج الدین ولد فتح محمد قوم اچکزئی ساکن پشین اور شمس اللہ ولد عبداللہ، قوم علیزئی ساکن افغانستان کے نام سے ہوئی ہے



