کوئٹہ ‘ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی‘ چیئرمین پشتونخواہ میپ محمود خان اچکزئی کا پشتون قومی جرگہ کے افتتاحی سیشن سے خطاب
کوئٹہ: پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کا یہ جرگہ بنوں قومی جرگے کے فیصلوں کا تسلسل ہے، چیئرمین پشتونخوا میپ

کوئٹہ: وقت آ گیا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں، نواب اور قبائلی مشران سر جوڑ کر قومی لائحہ عمل بنائیں، محمود خان اچکزئی
کوئٹہ: یہ جرگہ کسی ایک سیاسی جماعت کا نہیں بلکہ پوری پشتون قوم کے بقا کا جرگہ ہے، اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی
کوئٹہ: ہم واضح کرتے ہیں کہ پشتونوں کا یہ قومی جرگہ کسی بھی طور پر بلوچوں کے خلاف نہیں، چیئرمین پشتونخوا میپ
کوئٹہ: بلوچ ہماری طرح اپنی تاریخی سرزمین پر آباد ہیں، دونوں قوموں کے درمیان کوئی دشمنی یا جنگ نہیں، محمود خان اچکزئی
کوئٹہ: پشتون اور بلوچ صدیوں سے ہمسائے ہیں، ہم ہر معاملے پر برادرانہ بات چیت اور امن چاہتے ہیں، اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی
کوئٹہ: پاکستان پنجابی، سندھی، بلوچ، سرائیکی اور پشتون سب کا سانجھا ملک ہے، کوئی آقا اور کوئی غلام نہیں، چیئرمین پشتونخوا میپ
کوئٹہ: آئین اور قانون کے مطابق تمام قومیتوں کو ان کے حقوق اور برابری ملنی چاہیے، محمود خان اچکزئی
کوئٹہ: برٹش بلوچستان اور تاریخی پشتون اضلاع (کوئٹہ، پشین، لورالائی، ژوب، چمن، ہرنائی، زیارت) کا اپنا الگ جغرافیائی وجود ہے، اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی
کوئٹہ: کوئٹہ سمیت پشتون پٹی میں اراضی پر غیر قانونی قبضے اور ڈیمارکیشن کے مسائل فوری حل کیے جائیں، چیئرمین پشتونخوا میپ
کوئٹہ: بازئی قبیلے اور دیگر پشتون اقوام کی ہزاروں ایکڑ زمینوں پر زبردستی قبضے کسی صورت قبول نہیں، محمود خان اچکزئی
کوئٹہ: ہماری پہاڑیاں لیتھیم، سونا، چاندی، تانبا اور نایاب معدنیات سے بھری پڑی ہیں، اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی
کوئٹہ: ایک ایک کلو لیتھیم اور معدنیات لاکھوں ڈالرز کی ہیں، مگر ہمارے عوام کو بھوکا رکھا جا رہا ہے، چیئرمین پشتونخوا میپ
کوئٹہ: اتنے بے پناہ قدرتی خزانوں کے باوجود ہمارے باصلاحیت نوجوان دبئی میں مزدوری کرنے پر مجبور ہیں، محمود خان اچکزئی
کوئٹہ: پشتونوں کی تاریخ ہزاروں سال پرانی ہے، جس کا ذکر رگ وید اور قدیم ترین تاریخ میں موجود ہے، اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی
کوئٹہ: سکندرِ اعظم سے لے کر برطانوی سامراج تک، ہمارے آباؤ اجداد نے ہمیشہ اپنی خودداری اور دھرتی کا دفاع کیا، چیئرمین پشتونخوا میپ
کوئٹہ: احمد شاہ بابا اور میرویس خان نیکہ نے ہمیشہ عدل، انصاف اور خود مختاری کا درس دیا، محمود خان اچکزئی
کوئٹہ: اقوام عالم، شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) اور اقوام متحدہ خطے کی اصل صورتحال کا نوٹس لیں، اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی
کوئٹہ: افغانستان پر پہلے روس اور پھر امریکہ و نیٹو نے جنگیں مسلط کر کے لاکھوں انسانوں کا خون بہایا، چیئرمین پشتونخوا میپ
کوئٹہ: دنیا نے اپنی پراکسی جنگوں سے ہمارے ہنستے بستے ملک کو برباد اور بارود کا ڈھیر بنا دیا، محمود خان اچکزئی
کوئٹہ: پشتون ہرگز دہشت گرد نہیں، وہ ایک مہمان نواز، انسان دوست اور پرامن قوم ہیں، اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی
کوئٹہ: مسجدوں اور حجروں میں مسافروں کو روٹی اور پناہ دینے والے کلچر کو بدنام کیا گیا، چیئرمین پشتونخوا میپ
کوئٹہ: زیارت سانحہ سمیت پے در پے ہونے والے خونریز واقعات اور بدامنی کا مستقل خاتمہ ضروری ہے، محمود خان اچکزئی
کوئٹہ: سڑکوں پر آئے روز کی تلاشیوں، چیک پوسٹوں اور عام شہریوں کی بے عزتی کے سلسلے بند کیے جائیں، اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی
کوئٹہ: بندوق کسی مسئلے کا حل نہیں، پشتون قوم کا آخری راستہ بھی سیاسی مذاکرات اور اتحاد ہی ہے، چیئرمین پشتونخوا میپ
کوئٹہ: گرینڈ جرگے کے ذریعے عالمی برادری، ہمسایہ ممالک اور ریاست کے سامنے متفقہ مطالبات رکھے جائیں گے، محمود خان اچکزئی
کوئٹہ: پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کا ہر کارکن قوم کے متفقہ فیصلوں پر جان دینے کو تیار ہے، اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی
کوئٹہ: موجودہ کٹھن حالات میں پشتونوں کے جان و مال اور عزتیں شدید خطرات سے دوچار ہیں، محمود خان اچکزئی
کوئٹہ: تمام سیاسی و قبائلی اختلافات بھلا کر پوری قوم کو ایک عظیم ‘گرینڈ جرگہ’ بلانا ہوگا، چیئرمین پشتونخوا میپ
کوئٹہ: آمو دریا سے لے کر اباسین تک کی سرزمین تاریخی، جغرافیائی اور قدرتی طور پر ہماری ہے، اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی
کوئٹہ: ہماری زمین سونا، چاندی، گیس، اور لیتھیم جیسے بے بہا وسائل سے مالا مال ہے، محمود خان اچکزئی
کوئٹہ: وسائل کی فراوانی کے باوجود ہمارے نوجوان دبئی اور خلیجی ممالک میں مزدوری پر مجبور ہیں، چیئرمین پشتونخوا میپ
کوئٹہ: دنیا کے تمام انسان حضرت آدم اور حوا کی اولاد ہیں، زبان اور نسل کی بنیاد پر کوئی برتر نہیں، اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی
کوئٹہ: پشتونوں اور بلوچوں کے درمیان کوئی جنگ یا تنازع نہیں، ہم پرامن ہمسایگی چاہتے ہیں، محمود خان اچکزئی
کوئٹہ: بلوچوں کی اپنی تاریخی سرزمین ہے اور پشتونوں کی اپنی، کوئی کسی کا آقا یا غلام نہیں، چیئرمین پشتونخوا میپ
کوئٹہ: خطے کی صورتحال پر امریکہ، چین، روس اور تمام عالمی طاقتوں کو ہمارا واضح پیغام ہے، اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی
کوئٹہ: ہماری سرزمین کو مزید عالمی پراکسی جنگوں اور خون ریزی کا میدان نہ بنایا جائے، محمود خان اچکزئی
کوئٹہ: اقوام متحدہ اور عالمی برادری افغانستان اور پشتون خطے میں امن کے قیام کی ضمانت دیں، چیئرمین پشتونخوا میپ
کوئٹہ: چار دہائیوں کی جنگوں نے ہمیں تباہ کر دیا، اب ہم بندوق کی بجائے سیاسی شعور سے حقوق لیں گے، محمود خان اچکزئی
کوئٹہ: ہم کسی سے بھیک نہیں مانگتے، صرف اپنی سرزمین کے وسائل پر اپنا جائز اور آئینی حق مانگتے ہیں، چیئرمین پشتونخوا میپ
کوئٹہ: اب ہمارے مستقبل کے فیصلے بند کمروں میں نہیں، بلکہ پشتون قوم کے اس گرینڈ جرگے میں ہوں گے، اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی



