بلوچستان

آواران میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 4 خوارج ہلاک

سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے آواران میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے 4 خوارج کو ہلاک کر دیا۔

ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے بتایا کہ آواران میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی باعث اطمینان ہے، مصدقہ اطلاعات پر خوارج کے ٹھکانوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیاگیا، دہشتگردوں کی نقل و حرکت کی مؤثر فضائی نگرانی کے بعد کواڈکاپٹر سے کارروائی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: کمر عمر لڑکیوں کو خودکش بمبار بنانے کا بی ایل اے کا منصوبہ ناکام

شاہد رند کے مطابق کارروائی کے نتیجے میں 4 خوارج ہلاک ہوئے، دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں عسکری سامان اور آلات برآمد ہوئے، دہشتگردی کے خلاف جدید ٹیکنالوجی اور انٹیلی جنس کا مؤثر استعمال قابل تحسین ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker