بزنس

ٹرمپ کا ایران پر حملہ ملتوی کرنیکا اعلان، پاکستان اسٹاک میں زبردست تیزی، 2000 سے زائد پوائنٹس کااضافہ

کراچی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران پر حملے عارضی طور پر روکنے کے اعلان کے بعد آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آرہی ہے اور 100 انڈیکس میں اب تک 2248 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس اس وقت ایک لاکھ 64 ہزار 53 پوائنٹس کی سطح پر ہے۔

دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ 3 پیسے کم ہوکر 278.57 روپے ہے، انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 278.60 روپے پر بند ہوا تھا۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات کی درخواست پر ایران پر منگل کو طے شدہ حملہ عارضی طور پر ملتوی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے پاس ڈیل کا بہترین موقع ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker