بزنس
ملک میں فی تولہ سونا مہنگا ہوگیا
ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپےکا اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک ہزار ایک سو روپے اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونےکا بھاو چار لاکھ33 ہزار 536 روپے ہوگیا ہے۔
10 گرام سونےکا بھاو 943 روپے اضافے سے تین لاکھ 71 ہزار چ687 روپے ہوگیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونےکا بھاو گیارہ ڈالر اضافے سے چار ہزار ایک سو گیارہ ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔



