بزنس

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ ہوگیا۔ فی تولہ سونا 5 ہزار 900 روپے مہنگا ہوگیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 5900 روپے کے اضافے کے بعد فی تولہ سونے کا دام 4 لاکھ 40 ہزار 936روپے ہو گیا۔

10 گرام سونے کا بھاؤ 5058 روپے بڑھنے کے بعد 3 لاکھ 78 ہزار 31 روپے ہو گیا۔

دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 59 ڈالرز مہنگا ہو کر 4184 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 600 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمتوں میں ردوبدل کی بڑی وجوہات میں عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ، امریکی ڈالرکی قدرمیں تبدیلی، عالمی معاشی صورتحال میں غیریقینی اورجغرافیائی کشیدگی شامل ہیں۔

عالمی سطح پر معاشی اور سیاسی غیر یقینی صورتحال کے دوران سرمایہ کار سونے کو محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر ترجیح دیتے ہیں۔ غیر یقینی میں اضافے کے باعث سونے کی طلب بڑھتی ہے، جس کا براہ راست اثرعالمی اورمقامی مارکیٹ میں اس کی قیمت پر پڑتا ہے۔

عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں، ڈالر کی قدر اور بین الاقوامی حالات میں آنے والی تبدیلیوں کے باعث پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری رہنے کا امکان ہے۔

خیال رہے گزشتہ روز ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 600 روپے اور 10 گرام سونا 515 روپے کمی ہوئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker