بزنس

وزیراعظم کی ایف بی آر میں اصلاحات کی رفتار میں تیزی لانے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے ایف بی آر میں جاری اصلاحات کے ابتدائی نتائج حوصلہ افزا قرار دیتے ہوئے ادارے میں اصلاحات کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔ ایف بی آر میں بدعنوان عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا اپنے رویے اور کارکردگی میں بہتری لانے والے افسران اور عملے کو اصلاح کا موقع دیا جائے ۔

وزیراعظم کی زیر صدارت فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے امور پر ہفتہ وار جائزہ اجلاس ہوا جس دوران شہبازشریف نے کہا کہ ایف بی آر افسران کی ذمہ داری ہے کہ وہ قوم کی توقعات کے مطابق اپنی کارکردگی بہتر کریں، جاری اصلاحات ریاست کے وسیع تر مفاد میں ہیں، ان کا عمل ہر صورت جاری رہے گا، ٹیکس گیپ پر قابو پانے کے لیے ایف بی آر کی استعداد کار میں مسلسل بہتری لائی جائے ۔ ٹیکس وصولی کے شعبوں میں فیس لیس نظام کے نفاذ میں مزید تیزی لائی جائے ۔ وزیر اعظم نے واضح کیا کہ بدعنوانی اور ناقص کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھنے والوں کیلئے ادارے میں کوئی جگہ نہیں ہوگی، اصلاحات کو نتیجہ خیز بنانےکیلئے ٹیکنالوجی، شفافیت اور جوابدہی پر خصوصی توجہ دی جائے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker