بلوچستانتازہ ترین

مستونگ ڈسٹرکٹ پولیس کی کامیاب کاروائیاں چھینے گئے 6 گاڑیاں برآمد ملزمان گرفتار دیگر نامزد ملزمان کی گرفتاری کیلئے کاروائی جاری

اینکاونٹر نیوز : مستونگ ڈپٹی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مستونگ رفیق حمزہ مینگل نے ایس پی آفس میں ایس ایچ اوز عبدالروف بلوچ، نورحسین لہڑی مجیب الرحمن مینگل بلال احمد کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتےہوئےکہاکہ، آئی جی پولیس بلوچستان کی احکامات پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مستونگ اللہ بخش بلوچ کے سربرائی میں ڈسٹرکٹ پولیس مستونگ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کاروائی جاری ہے گزشتہ ڈیڑھ سے تین ماہ میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑی کامیابیاں کی متعدد ملزمان گرفتار کرلئے، اسنیچ شدہ گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور اسلحہ برآمد کرلیا

انہوں نے کہا کہ مستونگ پولیس نے گزشتہ ڈیڑھ سے تین ماہ کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے ڈکیتی، اسنیچنگ اور موٹر سائیکل چوری کے متعدد مقدمات ٹریس کر لیے ہیں۔مختلف کارروائیوں کے دوران کئی خطرناک ملزمان کو گرفتار کیا گیا، اسلحہ، مسروقہ موٹر سائیکلیں اور اسنیچ کی گئی گاڑیاں برآمد کر لی گئی ہیں، جبکہ دیگر مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس تھانہ سٹی مستونگ نے مقدمہ نمبر 57 اور 58/2026 میں کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب ملزمان مرزا رحیم بشیر ولد محمد اسلام اور عامر ولد عبدالرحمن کو گرفتار کیا۔ ملزمان گزشتہ کئی ماہ سے تھانہ سٹی کی حدود میں ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔ ان کے قبضے سے اسلحہ اور چھینا گیا موٹر سائیکل بھی برآمد کیا گیا، جبکہ دوران تفتیش ملزمان نے تین مختلف وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف بھی کر لیا۔ ان کے ایک مزید ساتھی کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

ڈی ایس پی نے بتایا کہ گزشتہ تین ماہ سے ریلوے ٹریک کے قریب رات کے اوقات میں اسنیچنگ کی مسلسل وارداتیں ہو رہی تھیں۔ چار رکنی گروہ باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت رات نو سے دس بجے کے درمیان پولیس کی نقل و حرکت کا جائزہ لیتا اور اس کے بعد شہریوں کو اسلحے کے زور پر روک کر ان سے گاڑیاں چھین لیتا تھا۔
انہوں نے کہا کہ پولیس تھانہ ولی خان، تھانہ سٹی اور تھانہ درنگڑ کی مشترکہ ٹیموں نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے اس گروہ کا سراغ لگایا۔ کانک کے علاقے میں چھاپہ مار کر اسنیچ کی گئی ویگو گاڑی برآمد کر لی گئی، جبکہ مقدمے میں ملوث ملزمان کی شناخت کر لی گئی ہے اور ان کی گرفتاری کے لیے مختلف علاقوں میں مسلسل چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ اسی گروہ نے ایک معروف وکیل کی ویٹس گاڑی بھی اسنیچ کی تھی، جسے پولیس نے کامیاب کارروائی کے دوران برآمد کر لیا، جبکہ اس مقدمے میں ایک ملزم گرفتار کر لیا گیا ہے اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔
ایس ایس پی کے مطابق تھانہ درنگڑ کی حدود میں اسنیچ کی گئی سفید رنگ کی کرولا گاڑی بھی کانک کے علاقے میں کارروائی کے دوران برآمد کر لی گئی۔ اسی طرح تھانہ سٹی کی حدود سے اسنیچ کی گئی ایک اور کرولا گاڑی ٹریکر کی مدد سے کلی ریکی کے علاقے سے بازیاب کر لی گئی، جبکہ اس مقدمے میں بھی ایک ملزم گرفتار کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ مقدمہ نمبر 46/2024 سمیت دیگر مقدمات میں چوری اور اسنیچ کی گئی ویٹس گاڑی بھی برآمد کر لی گئی ہے۔ گزشتہ چند ماہ کے دوران تھانہ سٹی، ولی خان اور درینگڑھ پولیس نے متعدد اسنیچ شدہ گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں بازیاب کرکے ان کے اصل مالکان کے حوالے کیں، جبکہ موٹر سائیکل چوری کے کئی مقدمات بھی کامیابی سے ٹریس کیے گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام مقدمات میں ملوث بیشتر ملزمان کی شناخت ہو چکی ہے، عدالتوں سے وارنٹ حاصل کیے جا چکے ہیں اور ان کی گرفتاری کے لیے مختلف علاقوں میں کارروائیاں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مستونگ پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھے گی اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
انہوں نےکہاکہ چوروں کے گرفتاری پر بڑھے شخصیات سیاسی و قبائیلی نمائندوں کی جانب سے سفارش کرنا باعث افسوس ہے عوام سے اپیل کی کہ جرائم کی روک تھام کے لیے پولیس کے ساتھ تعاون کریں، مشکوک افراد یا سرگرمیوں کی فوری اطلاع دیں تاکہ بروقت کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker