انٹرنیشنل

سعودی عرب کی جانب سے عازمین حج کیلئے نئی سہولت فراہم

ریاض: سعودی عرب نے عازمین حج کی سہولت کے لیے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے ہوائی اڈوں، زمینی سرحدوں اور بندرگاہوں پر موبائل پاسپورٹ کاؤنٹرز متعارف کرا دیئے۔ تاکہ آمد کے عمل کو تیز اور آسان بنایا جا سکے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے فراہم کردہ اس نئی سہولت کے تحت عازمین کو لمبی قطاروں سے نجات ملے گی۔ اور امیگریشن کا عمل زیادہ مؤثر طریقے سے مکمل کیا جا سکے گا۔

حکام کے مطابق بزرگ عازمین اور خصوصی افراد کو ان کی آمد کے مقام پر ہی براہ راست پروسس کیا جائے گا۔ جس سے انہیں غیر ضروری انتظار سے بچایا جا سکے گا۔

نئی سہولت کے تحت بائیو میٹرک ڈیٹا اور چہرے کی شناخت موقع پر ہی اسکین کی جائے گی۔ جبکہ پاسپورٹ کی تصدیق کا عمل بھی تیز اور مؤثر بنایا گیا ہے۔

سعودی حکام نے عازمین کو ہدایت کی ہے کہ وہ کسٹم کے قواعد و ضوابط کی مکمل پابندی کریں تاکہ سفر کو ہموار اور پریشانی سے پاک بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی الزام: ایران نے ناکہ بندی توڑنے کی کوشش کی، سخت ردعمل کی دھمکی

یہ اقدام حج انتظامات کو مزید بہتر بنانے اور دنیا بھر سے آنے والے عازمین کے لیے سہولیات میں اضافہ کرنے کے سعودی عزم کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker