انٹرنیشنل

دوبارہ جنگ کی تیاریاں، ایران کے پاس وقت بہت کم ہے،ٹرمپ کی وارننگ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کے پاس وقت بہت کم ۔ اُسے بہت تیزی سے اقدامات کرنا ہوں گے۔ ایران نے بروقت اقدامات نہ کیے تو ان کیلئے کچھ بھی باقی نہیں بچے گا ۔ جنگ کے سائے پھر منڈلانے لگے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا وہ اب بھی سمجھتے ہیں ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے ۔ توقع ہے تہران اپنی طرف سے ایک نیا مسودہ بھیجے گا۔ ہم بھی معاہدہ چاہتے ہیں لیکن معاملات ابھی اُس حد تک نہیں پہنچے کہ ڈیل سائن ہوجائے ۔ ایران کو آگے بڑھنا ہوگا ورنہ سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

امریکی ٹی وی سی این این کے مطابق حملوں کا فیصلہ ہوا تو پینٹاگون نے کئی منصوبے تیار کررکھے ہیں۔ صدرٹرمپ کی قومی سلامتی ٹیم سے بھی اہم ملاقات میں ایران جنگ سے متعلق لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔

امریکی ٹی وی سی این این کے مطابق ایران کے توانائی اوربنیادی ڈھانچے پر محدود حملوں کا آپشن موجود ہے۔ حملوں کا فیصلہ ہوا توپینٹاگون نے کئی منصوبے تیار کرر کھے ہیں۔ صدر ٹرمپ کی قومی سلامتی ٹیم سے اہم ملاقات بھی ہوئی۔ ایران جنگ سے متعلق لائحہ عمل پرغور کیا گیا۔

دوسری جانب امریکی کارگو طیارے گولا بارود لے کر اسرائیل پہنچے لگے، اسرائیل میڈیا نے دعویٰ کیا 24 گھنٹوں درجنوں امریکی کارگو طیارے گولا بارود لے کر تل ابیب پہنچے ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق امریکی کارگوطیاروں کا اسرائیل آنا ایران کے خلاف دوبارہ جنگ کی تیاریوں کا حصہ ہوسکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker