انٹرنیشنل

امریکا نے ایرانی مالیاتی اور شپنگ نیٹ ورکس پر نئی پابندیاں لگا دیں

امریکا نے ایرانی مالیاتی اور شپنگ نیٹ ورکس پر نئی پابندیاں عائد کر دیں۔

امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق امریکا نے ایرانی مالیاتی اور شپنگ نیٹ ورکس پر نئی پابندیاں لگائی ہیں، نئی امریکی پابندیوں میں ایران سے منسلک شخصیات، کرنسی ایکس چینج اور 19 جہاز شامل ہیں۔

امریکی محکمہ خزانہ نے بتایا کہ ان اقدامات سے ایران کے لیے پوشیدہ مالیاتی نظام اور غیر قانونی جہاز رانی کے نظام پر پابندی عائد کی گئی ہے، اس نظام سے ایران کو تیل اور پیٹرو کیمیکل کی فروخت سے سالانہ اربوں ڈالر منتقل ہوتے ہیں۔

دوسری جانب امریکا نے غزہ امداد لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا کے 4 ارکان پر بھی پابندیاں عائد کردیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker