انٹرنیشنل
ایران امریکا جنگ کے باعث معاشی مشکلات، 27 ممالک نے ورلڈبینک سے رجوع کرلیا

ایران امریکا جنگ کے باعث معاشی مشکلات کے باعث 27 ممالک نے مدد کے لیے عالمی بینک سے رجوع کرلیا۔
برطانوی نیوز ایجنسی کے مطابق یہ 27 ممالک ان 101 ممالک کا حصہ ہیں جنہیں عالمی بینک کے ہنگامی مالیاتی نظام کی کسی نہ کسی شکل تک رسائی حاصل ہے۔
دستاویز میں ان ممالک کا نام نہیں دیا گیا، نہ ہی درخواست کی گئی فنڈنگ کی صحیح رقم سامنے آسکی ہے۔
ورلڈ بینک نے رپورٹ پر تبصرے سے گریز کیا ہے۔
عالمی بینک کے صدر اجے بنگا نے گذشتہ ماہ کہا تھا کہ معاشی بحران سے نمٹنے کے لیے ادارہ مختلف ممالک کو 20 سے 25 ارب ڈالر کی فنانسنگ تک رسائی فراہم کرےگا۔


