انٹرنیشنل

مبارک ہو ایران کے ساتھ معاہدہ طے پاگیا، امریکی صدر کی تصدیق

امریکا اور ایران کے درمیان اہم معاہدہ طے پا گیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کر دی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امن معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئےایران کی بحری ناکہ بندی فوری طور پر ختم کرنے کا اعلان کیا،کہا آبنائے ہرمز جمعہ کو معاہدے کے بعد کھول دی جائے گی،تمام جہاز اپنے انجن اسٹارٹ کریں،تیل کی ترسیل شروع کریں،عالمی گزرگاہ سے بارودی سرنگیں ہٹانے کیلئے آپریشن ہوگا، معاہدہ خطے میں امن لائے گا،سابق صدور ایران کے ساتھ معاملات کرنے میں ناکام رہے۔

ایران نے امن معاہدے کی تصدیق کردی

اسرائیل فوری طور پر جنوبی لبنان سے انخلا کرے،ایران نے امن معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئےمطالبہ بھی رکھ دیا،نائب وزیرخارجہ کاظم غریب آبادی نے اپنے بیان میں کہا کہ اسلام آباد اکارڈ پر دستخط جمعہ کو سوئٹزرلینڈ میں ہوں گے،ایم او یوکا متن دستخط کے بعدشائع کیا جائے گا،حتمی معاہدے کیلئے مذاکرات 60 دن کی مدت میں منعقد کیے جائیں گے جس میں پابندیوں کے خاتمے پر توجہ مرکوز کی جائے گی ۔

انہوں نےکہامذاکرات میں اس وقت داخل ہوں گےجب اثاثے بحال ہوں گے،آئندہ مذاکرات میں بھی ثالث موجود رہیں گے،مفاہمتی یادداشت کا مطلب دشمن پر اعتماد کرنا نہیں،معاہدے کی خلاف ورزی ہوئی تو ہم خود اقدامات کریں گے۔ ایرانی افواج ہمیشہ الرٹ اور ہماری انگلی ٹریگر پر رہے گی ۔

پاکستان کا اظہار تشکر

وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیل کا اعلان ٹویٹ کر کے کیا،لکھا طویل اور تفصیلی مذاکرات کے بعد متن کو حتمی شکل دی گئی ہے،تمام محاذوں پر فوری اور مستقل جنگ بندی پر اتفاق ہوا ہے،شہبازشریف نےتعاون پرفریقین سے تشکر کا اظہار کیا،قطر،سعودی عرب اور ترکیہ کی قیادت کے کردار کو بھی سراہا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker