انٹرنیشنل

عمان نے یورپی ممالک کو بتایا ہے کہ آبنائے ہرمز استعمال کرنے پر فیس ادا کرنی ہو گی: بلومبرگ کا دعویٰ

بلومبرگ نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیاہے کہ عمان نے یورپی ممالک کو بتا دیاہے کہ آبنائے ہرمز استعمال کرنے پر فیس ادا کرنی ہو گی جو کہ نیویگیشن میں تعاون اور ماحولیات کے تحفظ کی مد میں ہو گی ۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہناہے کہ عمان نے یورپی حکام کو آگاہ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کے حوالے سے جنگ سے پہلے والی صورتحال کی طرف واپسی ممکن نہیں، اور اس سے گزرنے والے بحری جہازوں سے بعض خدمات کے عوض فیس وصول کی جا سکتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمانی حکام نے واضح کیا کہ وہ ہمیشہ بین الاقوامی بحری قوانین کی پابندی کریں گے، تاہم آبنائے ہرمز میں آلودگی کے خاتمے (ڈی پولوشن) یا جہازوں کی محفوظ رہنمائی (نیویگیشن) سے متعلق خدمات کے لیے فیس عائد کی جا سکتی ہے۔ تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ عمان نے ان تمام فیسوں کو لازمی قرار دیا ہے یا نہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker