انٹرنیشنل
چین میں ڈرائیورز کو چوکس رکھنے کا انوکھا طریقہ

چین میں ڈرائیورزکو دورانِ سفرچوکنا رکھنے کے لیےسڑکوں پر لیزر لائٹس کا انوکھا استعمال کیا جا رہا ہے، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔
چینی حکام نےبعض سڑکوں پر ایسے لیزر لائٹس نصب کیے ہیں جو رات کے وقت ڈرائیورزکی توجہ برقرار رکھنےمیں مدد دیتے ہیں،خصوصاً طویل اوریکساں راستوں پرجہاں ڈرائیورز کے تھکن یا غنودگی کا شکار ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔
سڑک پر رنگ برنگی لیزر شعاعیں متحرک انداز میں دکھائی دیتی ہیں، جس سے ڈرائیورز کی توجہ سڑک کی جانب برقرار رہتی ہے۔
اس جدید طریقے کا مقصد ڈرائیونگ کے دوران غنودگی کے باعث ہونے والے حادثات کی روک تھام اور سڑکوں کو مزید محفوظ بنانا ہے



