زیلنسکی کو روسی ریفائنریوں پر حملے سے منع کیا تھا لیکن اب وقت آگیا یوکرین کو نیا صدر ملے: ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ حوثیوں کے خلاف سعودی حملوں میں شامل ہونے پر غور کر رہے ہیں، ہم فیصلہ کریں گے، ہم بہت تیزی سے حرکت کرتے ہیں، سعودی عرب پر حالیہ حملے کی ابھی اطلاع ملی ہے، جلد فیصلہ ہوگا۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہناتھا کہ زیلنسکی دنیا کے لیے مسائل پیدا کرنا چاہتا ہے، زیلنسکی روسی ریفائنریوں پر حملے کر کے ہمارے کسانوں کے لیے مسائل پیدا کر رہا ہے، میرے خیال میں اب وقت آ گیا ہے کہ یوکرین کو نیا صدر ملے، ہم نے زیلنسکی سے کہا تھاجو چاہو کرو، لیکن ڈیزل کے ذخائر پر حملہ مت کرو،زیلنسکی نے ہماری بات نہ مانی، جا کر ڈیزل کے ذخائر پر حملہ کر دیا، زیلنسکی جو چاہے کرے، لیکن یہ نہیں کر سکتا۔
انہوں نے کہا کہ یوکرین اور روس کی جنگ شروع ہونے کی کوئی وجہ نہیں تھی، یہ جنگ نااہلی کی وجہ سے شروع ہوئی، یوکرین میں زیلنسکی کی جگہ ایسا لیڈر لائیں جو معاہدہ کر سکے، چین اور تائیوان کے معاملے پر میں نے مداخلت کی، آگے کیا ہوگا کس کو معلوم، نوبل امن انعام ایسے شخص کو دیا گیا جس کا کسی نے نام نہیں سنا، ہم صرف اتنا جانتے ہیں کہ وہ اسرائیل کی شدید مخالف ہے، میں مڈٹرم انتخابات کے نتائج قبول کروں گا، چاہے کوئی بھی پارٹی جیتے۔



