انٹرنیشنل
نومولود بچے کا منفرد انداز سوشل میڈیا پر وائرل

مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں پیدا ہونے والے ایک نومولود بچے کا منفرد انداز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا، جس نے لاکھوں صارفین کو حیران اور محظوظ کردیا۔
بچےکی پیدائش کے فوراً بعد لی گئی تصویرمیں وہ دونوں ہاتھ سر کے پیچھےرکھے اور ٹانگیں ایک دوسرے پرچڑھائے انتہائی پُرسکون انداز میں لیٹا دکھائی دیتا ہے،جیسے کسی شاہی شخصیت کی طرح آرام فرما رہا ہو۔
مصری ماہرِ اطفال ڈاکٹر اسلام الدیہ نے بچے کے اس انداز کو ’’رائل پوز‘‘ یعنی شاہانہ انداز کا نام دیا، جس کے بعد یہ تصویر سوشل میڈیا پر خاصی مقبول ہوگئی۔
بچے کے بےفکری بھرے انداز نے صارفین کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر دیں اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ دلچسپ منظر انٹرنیٹ پر توجہ کا مرکز بن گیا۔



