مقامی خبریں
نیویارک میں چاقو بردار خاتون کا حملہ، بینک آف امریکا کی نائب صدرجاں بحق

نیویارک میں چاقو بردار خاتون کا حملے میں بینک آف امریکا کی نائب صدر ایرن پیاسینٹی ہلاک ہوگئیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق نیویارک کے مصروف ترین ٹائمز اسکوائر میں 49 سالہ خاتون نے دو راہگیروں پر چاقو سے حملہ کیا۔
حملہ آور خاتون نے چار منٹ تک ہتھیار پھینکنے سے انکار کیا، خاتون 2 چاقو لہراتے ہوئے پولیس کی جانب بڑھی جس پر پولیس نے فائرنگ کردی، فائرنگ سے حملہ آور موقع پر ہلاک ہوگئی۔
میئرنیویارک اور پولیس کمشنر کا کہنا ہے کہ واقعے کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں، حملہ بظاہر اچانک اور انفرادی نوعیت کا تھا۔



