پاکستان

حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا

وفاقی حکومت نے آئندہ مدت کے لئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے اس حوالے سے باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق عوام کو ایندھن کی قیمتوں میں کسی قسم کے اضافے یا کمی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پیٹرول کی قیمت 253 روپے 17 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 257 روپے 8 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔

حکام کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں اور مقامی معاشی عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ قیمتیں برقرار رکھنے کا مقصد عوام کو ریلیف فراہم کرنا اور مہنگائی کے دباؤ کو کم کرنا ہے۔

شہریوں نے حکومت کے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے، تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے باعث مستقبل میں قیمتوں پر نظر رکھنا ناگزیر ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker