پاکستان

شادی کی تقریب کے دوران دلہن کا زیورات اور نقدی سے بھرا بیگ چوری

بھارت کے شہر جے پور میں شادی کی ایک پُررونق تقریب کے دوران دلہن کا بیگ چوری ہونے کا واقعہ سامنے آیا ہے، جس میں تقریباً 4 لاکھ روپے مالیت کے زیورات اور نقدی موجود تھی۔

پولیس کے مطابق واردات جگت پورہ کے علاقے میں پیش آئی، جہاں نوین کرول کی شادی کی تقریبات جاری تھیں۔ رات تقریباً 10 بج کر 15 منٹ پر دولہا اور دلہن اسٹیج پر فوٹو شوٹ میں مصروف تھے کہ اسی دوران ایک خوش لباس شخص مہمانوں کے ہجوم میں شامل ہوگیا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق ملزم نہایت اطمینان سے اسٹیج کے قریب آیا، چند سیکنڈ میں دلہن کا بیگ اٹھایا، اسے اپنے کوٹ میں چھپایا اور موقع سے فرار ہوگیا۔ تقریب میں موجود اہلِ خانہ اور مہمان اس دوران لاعلم رہے۔

فوٹو شوٹ ختم ہونے کے بعد دلہن کو بیگ غائب ہونے کا علم ہوا۔ بیگ میں موجود زیورات اور نقدی کی مالیت تقریباً 4 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔ تقریب کے مقام پر تلاش کے باوجود کچھ برآمد نہ ہوا جس کے بعد اہلِ خانہ نے ایونٹ کی ویڈیو ریکارڈنگ کا جائزہ لیا، جہاں ملزم کی واضح تصاویر سامنے آئیں۔

دولہا کے بھائی نے واقعے کی باقاعدہ شکایت درج کرائی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ویڈیو شواہد کی مدد سے ملزم کی شناخت کر لی گئی ہے اور اس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker