پاکستانتازہ ترین

آل پاکستان نان بائی ایسوسی ایشن کا پنجاب اور خیبرپختونخوا میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان

آل پاکستان نان بائی ایسوسی ایشن نے 8 مئی کو پنجاب اور خیبرپختونخوا میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کر دیا۔

صدر آل پاکستان نان بائی ایسوسی ایشن شفیق قریشی نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے عہدے داروں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا عید کے چوتھے روز اچانک روٹی سستی کرنے کا حکمنامہ جاری کر دیا گیا ، 8 مئی کو نانبائی شٹر ڈاؤن ہڑتال کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی ہائی کورٹ میں درخواست بھی دے رکھی ہے ، اگر انصاف نہ ملا تو ملک گیر احتجاج کیا جائے گا ۔

روٹی 4 روپے سستی، سر ڈھانپ کر آٹا گوندیں، روٹیاں لگائیں،گاہک کو رسید دیں، نیا آرڈر

شفیق قریشی نے کہا عوام کو ریلیف حکومت دیتی ہے تندور والا کیسے دے ، میدے کے ریٹ کم نہیں ہوئے مگر نان سستا کر دیا گیا ، حکومتی حکمنامے پر عمل کے باوجود کریک ڈاون جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کو ریلیف دینے کو تیار ہیں مگر حکومت ہماری بات تو سنے ۔

صوبائی صدر کے پی کا کہنا تھا پنجاب اور کے پی کی حکومتیں آپس میں مقابلہ چھوڑیں ، سیاسی مقابلہ بازی میں ہمارا نقصان ہو رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker