پاکستان

روز ویلٹ ہوٹل کی بحالی کیلئے پاکستان اور امریکا کا باضابطہ تعاون شروع، مفاہمتی یادداشت پر دستخط

نیویارک میں واقع روز ویلٹ ہوٹل کی بحالی کیلئے پاکستان اور امریکا نے باضابطہ تعاون شروع کر دیا۔

وزارت خزانہ کے مطابق روز ویلٹ ہوٹل منصوبے پر پاکستان اور امریکا کے مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوگئے۔

اعلامیے کے مطابق پاکستانی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب اور امریکا کی طرف سے ایڈمنسٹریٹر ایڈورڈ سی فورسٹ نے دستخط کیے۔اس موقع پر وزیراعظم شہبازشریف اور امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیووٹکوف بھی موجود تھے۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ روزویلٹ ہوٹل کی تجدید اور ترقی کیلئے پاک امریکا اقتصادی تعاون کا آغاز ہوگیا ہے۔

اعلامیے میں کہاگیا کہ پاکستان اورامریکا کے درمیان روزویلٹ ہوٹل کے آپریشن وترقی پر جامع فریم ورک طے ہوگیا ہے۔ روزویلٹ ہوٹل منصوبہ پاک امریکا اقتصادی تعلقات میں نئی پیشرفت کا باعث ہوگا۔

وزارت خزانہ کے مطابق روزویلٹ ہوٹل کی اپ گریڈیشن پرپاک امریکا شفاف تعاون طے پایا، ایم اویوسے روزویلٹ ہوٹل منصوبے میں تکنیکی وتجارتی ہم آہنگی ممکن ہوگی۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان امریکا مشترکہ فریم ورک سے روزویلٹ ہوٹل کی قدربڑھانے پر اتفاق ہوگیا ہے۔ روزویلٹ ہوٹل منصوبہ دونوں ممالک کی اقتصادی شراکت کو نئی سمت دے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker